ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / خودکو بچانے کے لیے وسیم رضو ی کاایودھیامیں پوجا اورمتنازعہ بیانات، وقف گھوٹالے پرگرفت سے بچنے کے لیے رام کاسہارا،اقبال انصاری نےکھولی پول

خودکو بچانے کے لیے وسیم رضو ی کاایودھیامیں پوجا اورمتنازعہ بیانات، وقف گھوٹالے پرگرفت سے بچنے کے لیے رام کاسہارا،اقبال انصاری نےکھولی پول

Fri, 02 Feb 2018 20:30:30    S.O. News Service

فیض آباد،2 ؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شیعہ سینٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین اورمتنازعہ شخص وسیم رضوی کے ایودھیا دورہ پر بابری مسجد کیس کے اہم مدعی اقبال انصاری نے طنز کیا ہے۔ اقبال انصاری نے وسیم رضوی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شیعہ وقف بورڈ چیئرمین جمعہ کو ایودھیا آتے ہیں جبکہ جمعہ کے دن انہیں اپنے گھر پر نماز پڑھنی چاہیے ، لیکن وہ جمعہ کے دن ایودھیا آکر رام للا کی پوجا ارچنا کرتے ہیں۔

اقبال انصاری نے مزید کہاہے کہ وسیم رضوی ایودھیا میں رام مندرکے لیے نہیں بلکہ خود کو بچانے کے لیے آتے ہیں ۔ وسیم رضوی پرالزام لگاتے ہوئے اقبال نے کہاہے کہ رضوی نے وقف بورڈ میں بڑے پیمانے پرگھوٹالے کیے ہیں ، جس کی سزا سے بچنے کے لیے وہ رام کاسہارالے رہے ہیں۔ بھگوان رام ان سے خوش نہیں ہوں گے ، بھگوان رام ہم سے خوش ہیں، کیونکہ ہم ایودھیامیں رہتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ وسیم رضوی نے جمعہ کو ایودھیا کا دورہ کیا اور وہاں رام للا کے درشن کے بعد مندر کے اہم پجاری سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر وسیم رضوی نے متنازع بیان دیتے ہوئے کہا کہ جنہیں جہاد کرنا ہے وہ بغدادی کی فوج میں شامل ہوجائیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو ہندوستان کو توڑنے کی بات کرتے ہیں ، انہیں افغانستان اور پاکستان چلے جانا چاہئے ۔بابری مسجد - رام مندر تنازع کے معاملہ پر شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ انہوں نے ہم نے اپنا موقف سپریم کورٹ میں پیش کیا ہے ، کسی مولوی کے سامنے نہیں ۔وسیم رضوی نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک جیسے مولوی کی مخالفت کی جانی چاہیے،جو ہمارے بچوں میں زہر گھول رہے ہیں ۔


Share: